نئی دہلی، 23 مارچ؛وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر ٹیکسٹائل اسمرتی ایرانی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت اور لمبی عمر کے لئے دعا کی ہے۔
مودی نے ہفتہ کو اپنے پیغام میں کہا کہ ایرانی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مضبوط کرنے اور حکومت کے اہم شعبوں میں بیش قیمتی تعاون دیا ہے۔
انہوں نے اسمرتی ایرانی کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی اور امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔