نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ڈے کے موقع پرا کاؤنٹنٹس کو مبارکباد پیش کی ہے مسٹر مودی نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا،”صحت مند اور شفاف معاشی نظام کو یقینی بنانے میں ہمارے محنتی اکاؤنٹنٹ برادری کا اہم کردار ہے۔ ان کی خدمات قوم کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ڈے کے لئے نیک خواہشات“۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال یکم جولائی کو پورے ملک میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ڈے منایا جاتا ہے۔ یکم جولائی 1949 کو ملک میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اکاؤنٹنٹس کا قیام عمل میں آیا تھا۔