نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سائمن ہیرس کو آئرلینڈ کا سب سے کم عمر وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی۔ مسٹر مودی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ’’ہم تاریخی تعلقات کو کافی اہمیت دیتے ہیں جو جمہوری اقدار میں مشترکہ یقین پر مبنی ہیں۔ ہندوستان-آئرلینڈ دو طرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
سینتیس سالہ مسٹر ہیرس منگل کو ارکان پارلیمنٹ میں سے 69 کے مقابلے میں 88 ووٹ حاصل کر کے آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ انہوں نے مسٹر لیو وراڈکر کی جگہ لی جنہوں نے ذاتی اور سیاسی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ ماہ اچانک وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مسٹر ہیرس، جو وزیر تعلیم تھے، نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ایکس پر لکھا ’’میں نے تمام لوگوں کی امیدوں، خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ہر روز کام کرنے کا عہد کیا ہے۔