نئی دہلی،15 اگست (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتے کو کہا کہ ملک میں اس وقت ایک نہیں دو نہیں تین تین کورونا ویکسن ٹیسٹ کے مختلف مراحل میں ہیں اور جیسے ہی سائنس داںوں سے ہری جھنڈی ملے گی، ملک میں ان ویکسن کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے کی پوری تیاری ہے۔
مسٹر مودی نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کو لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’جب کورونا کی بات آتی ہے ،ہر کسی کے دل میں سوال آتا ہے کہ ویکسن کب آئے گی۔
میں ملک کے عوام کو ایک بات کہنا چاہوں گا کہ ہمارے ملک کے سائنس داں اور ان کی صلاحیت ایک ریشی منی کی طرح لیباریٹری میں جی جان سے جٹی ہے ۔ملک کے سائنس داں بےحد محنت کررہے ہیں۔سخت مشقت کررہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایک نہین،دو نہیں تین تین ویکسن ٹیسٹ الگ الگ مراحل میں ہیں۔جب سائنس داں ہری جھنڈی دین گے،بڑے پیمانے پر ان کی تیاری ہوگی۔اس کے ساتھ ہی ویکسن ہر ریاست تک کم از کم وقت میں کیسے پہنچے،اس کا خاکہ بھی تیار ہے۔