نئی دہلی، 17 فروری؛وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے کشی نگر میں ہوئے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا اور ا س حادثہ میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
جمعرات کو ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہا، ’’اتر پردیش کے کشی نگر میں پیش آنے والا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ میں ان لوگوں کے خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس میں اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ ہر ممکن مدد میں مصروف ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کی رات دیر گئے اتر پردیش کے ضلع کشی نگر کے نیبوا نورنگیا میں شادی کی تقریب کے دوران ہوئے حادثے میں 13 افراد کی موت ہو گئی اور 12 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے، جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، لڑکیاں اور بچے شامل ہیں۔