نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سپریم کورٹ کی سابق جج جسٹس ایم فاطمہ بیوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں لکھاکہ “جسٹس ایم فاطمہ بیوی کے انتقال پر افسوس ہوا ہے۔
وہ ایک حقیقی رول ماڈل تھیں اور ان کے شاندار سفر نے بہت سی رکاوٹیں توڑ دیں اور خواتین کو بے حد متاثر کیا۔ قانونی میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میری تعزیت ان کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہے۔
اس کی آتما کو شانتی ملے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ ریٹائرڈ جسٹس فاطمہ بیوی (30 اپریل 1927 – 23 نومبر 2023) سال 1989 میں سپریم کورٹ میں جج بنیں۔
واضح رہے کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ میں کام کرنے والی پہلی خاتون جسٹس فاطمہ بیوی کا جمعرات کو 96 سال کی عمر میں کیرالہ میں انتقال ہوگیا تھا۔