اندور : پنجاب کے وزیر اور کانگریس کے نمایا ں تشہر کا ر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا مسٹر مودی نے نوجوانوں کو پکوڑے اور ملک کو بھگوڑے دینے کا کام کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے اندور میں کانگریس کے لوک سبھا امیدوار پنکج سنگھوی کی حمایت میں گزشتہ روز یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سدھو نے اپنے انداز میں جم کر چوکے چھکے لگائے ۔انہوں نے مسٹر مودی پر ایک کے بعد ایک الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کو لگتا ہے کہ 2014 کے پہلے ہندوستان میں صرف ایک چائے کی دکان تھی۔ انہوں نے کہا مسٹر مودی کانگریس کے اعظیم لیڈروں پر نکتہ چینی کرتے وقت بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے ہی ہندوستان کو خلا میں کامیابی، کمپیوٹر انقلاب جیسی متعدد سوغاتیں دیں ہیں۔
انہوں نے کانگریس کی حکومت کی حصولیابیاں کاذکر کرتے ہوئے کہا کانگریس نے ہی ملک بھر میں اعلی تعلیم کے لیے انڈٖین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ ، انڈٰین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کئی یونیورسٹیاں اور طبی سہولت کے لئے کئی عالمی سطح کے ا سپتال قائم کیے ہیں۔
مسٹر سدھو نے مسٹر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ایشوزسے ہٹ کر انتخابی تشہر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا بی جے پی انتخابی پلیٹ فارموں سے جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہی وجہ ہے آج بات نوٹ بندي، گڈ س اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)، روزگار، کسان، غربت کی بات نہیں کرتے ہوئے مسٹر مودی قوم پرستی کی پناہ میں چلے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت کے وزیر مسٹر سدھو نے مسٹر مودی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا گزشتہ پانچ برسوں میں آئینی اداروں کا سیاسی غلط استعمال کیا گیا، کچھ صنعت کاروں کی ذاتی یونٹس کو فائدہ پہنچنے کے مقصد سے مسلسل مرکزی یونٹس کو ختم کیا جا رہا ہے۔