لکھنؤ،22 نومبر(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو ’ہر گھر پانی پروجیکٹ‘ کے تحت سون بھدر ضلع میں 14 گرام گروپ میں پینے کے پانی کے پائپ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور بغیر نام لئے کانگریس پر طنز بھی کیا اس دوران وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر آنندی بین پٹیل بھی ویڈیو کانفرنس سے جڑیں۔ سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیراعظم نے لوگوں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے خطاب بھی کیا اورپانی کی اہمیت بتائی۔
مسٹر مودی نے کانگریس کا نام لئے بغیر کہا کہ پہلے سبھی پروجیکٹ دہلی میں تیار ہوتے تھے اور اس پر کتنا کام ہوتا تھا یہ ملک کے لوگ اب جاننے لگے ہیں۔ اب ایسا نہیں ہے۔ ریاستوں اور گاؤں کے منصوبوں کو زمین پر اتارا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا بڑا مسئلہ جب حل ہونے لگتا ہے تو الگ ہی یقین جھلکتنے لگتا ہے۔یہ یقین ،جوش آپ میں دیکھ پا رہا تھا۔ پانی کے تئیں آپ میں حساسیت کتنی ہے،یہ بھی دکھ رہا ہے۔ حکومت آپ کے مسئلوں کو سمجھ کر ان کو حل کررہی ہے۔
وندھیے پہاڑ کی توسیع قدیم زمانے سے ہی یقین،پاکی،آستھا کا ایک بہت بڑا مرکز رہا ہے۔ وزیراعظم نے شاعر رحیم داس کا دوحہ بھی سنایا۔انہوں نے کہاکہ جا پر وپدا پرت ہے،سو آوت ایہیں دیس۔