نئی دہلی ، 2 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نظریہ ہندوستان کو خوشحال اور مہربان بنانے میں ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے۔
عدم تشدد کے پجاری اور ہندوستان کے بابائے قوم موہن داس کرم چند گاندھی 2 اکتوبر 1869 کو گجرات کے پوربندر میں پیدا ہوئے تھے اور آج ان کی 151 ویں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر مودی آج صبح گاندھی جی کی سمادھی راج گھاٹ گئے اور ان کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس سے قبل انہوں نے بابائے قوم کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا’’گاندھی جینتی پر ہم پیارے باپو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی زندگی اور عظیم خیالات سے بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔ باپو کے نظریات خوشحال اور مہربان ہندوستان بنانے میں ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے‘‘۔