نئی دہلی،16 دسمبر؛ملک بھر میں زرعی قانونوں کے خلاف جاری تحریک کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ملک کے کروڑوں ان داتاؤں کےلئے آج خاص خوشی کا دن ہے کیونکہ حکومت نے گنا کسانوں کےلئے 3500 کروڑ کی امدادی رقم کی منظوری دی ہے
مسٹر مودی نے آج کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک ٹویٹ پیغام میں کہا،’’ملک کے کروڑوں ان داتاؤں کےلئے آج خاص خوشی کا دن ہے۔کابینہ نے پانچ کروڑ گنا کسانون کےلئے 3500 کروڑ روپے کی امدادی رقم منظور کی ہے۔ پیسہ براہ راست ان کے کھاتوں میں ٹرانسفر ہوگا۔ اس سے چینی ملوں سے جڑے لاکھوں کام گاروں کو بھی فائدہ پہنچنے والا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے سال 21-2020 کےلئے 60 لاکھ ٹن چینی کے برآمدات کی اجازت دیتے ہوئے گنا کسانوں کو 3500 کروڑ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔اس سے تقریباً پانچ کروڑ کسانوں اور پانچ لاکھ مزدوروں کو فائدہ ملے گا۔