نئی دہلی ، 14 ستمبر (یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یوم ہندی کے موقع پرمبارکبا دیتے ہوئے اس زبان کی ترقی و ترویج میں تعاون پیش کررہے سبھی ماہر لسانیات کو سلام کیا ۔
مسٹر مودی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ’’ یوم ہندی پر آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد ۔ اس موقع پر ہندی کی ترقی و ترویج میں تعاون دے رہے تمام ماہر لسانیات کومیرا دل کی گہرائیوں سے سلام ‘‘۔
دستور ساز اسمبلی نے14 ستمبر 1949 کو دیوناگری اسکرپٹ میں لکھی ہندی کو انگریزی کے ساتھ ملک کی سرکاری زبان کے طور پر منظوری دی تھی ۔ اس کے بعد ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی حکومت نے اس تاریخی دن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سال 14 ستمبر کو ’ یوم ہندی ‘کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ۔ پہلا سرکاری یوم ہندی 14 ستمبر 1953 کو منایا گیا۔