وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے دھرم پور میں 300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے شریمد راج چندرا مشن کے مختلف پروجیکٹوں کا ورچوئلی طور پر افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ کل اس موقع پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دیہی حفظان صحت کے شعبے میں شریمد راج چندرا مشن کی جانب سے کی گئی پہل سے ایک صحت مند بھارت کا ویژن مستحکم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشن کی طرف سے شروع کی گئی حفظان صحت کی جدید سہولتوں سے جنوبی گجرات کے دیہی افراد کے علاوہ غریبوں اور قبائلی لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
اس موقع پر جناب مودی نے راج چندرا جی کے ساتھ مہاتما گاندھی کے روحانی لگاﺅ کو بھی یاد کیا۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ-19 کا بوسٹر ڈوز لیں‘ جو آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ملک بھر میں مفت دیا جا رہا ہے۔
خواتین کیلئے مہارت کے شریمد راج چندرا سینٹر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ راج چندرا جی تعلیم اور ہنر مندی کے ذریعہ بیٹیوں کو بااختیار بنانے پر کافی زیادہ زور دیتے تھے۔ جناب مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ ہم ملک میں خواتین کو طاقتور بنائیں‘ تاکہ آزادی کا امرت مہوتسو میں انہیں قومی طاقت کی شکل میں اُبھارا جاسکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسے لوگ جنہوں نے خواتین‘ قبائلیوں اور محروم طبقوں کو بااختیار بنانے کیلئے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں۔ انہوں نے ملک کے ضمیر کو زندہ رکھا ہے۔
مرکزی حکومت ہر رکاوٹ کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘ جنہیں ہماری بہنوں اور بیٹیوں کو درپیش ہیں‘ جو انہیں ترقی سے روکتا ہے۔