نئی دہلی، کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ جب پورا ملک اپنے جانباز ونگ کمانڈر کی محفوظ واپسی کا انتظار کررہا ہے تو پھر وہ (مسٹر مودی) اقتدار میں واپسی کے لئے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے جمعرات کو ٹویٹ کو ٹویٹ کیا: ’’ملک جانبا ز، ونگ کمانڈر نے ابھی نندن کی بلاتاخیر محفوظ واپسی کو کے لئے بے چین ہے اور پردھان سیوک اقتدار میں واپسی کے لئے۔کانگریس نے اہم ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ اور ریلی کو ملتوی کردیا ۔ ملک اور تمام سیاسی جماعتیں مسلح فورسز کے ساتھ ہیں لیکن مودی ویڈیو کانفرنس کا ریکارڈ قائم کرنے کے لئے بے چین ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کل پاکستانی طیارے کو کھدیڑنے کے دوران انڈین ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن لاپتہ ہوگئے تھے لیکن بعد میں پاکستان نے دعوی کیا کہ وہ اپنے قبضے میں ہے ۔ دریں اثنا، ملک بھر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کو ایک ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے ۔