نئی دہلی ، 21 اگست (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ریاست میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ان کے کاموں کی تعریف کی۔
آج مسٹر کھانڈو کی 41 ویں سالگرہ ہے۔
مسٹر مودی نے کہا ، “اروناچل پردیش کے محنتی وزیر اعلی پیما کھانڈو جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ ریاست میں تبدیلی لانے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں وہ قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں۔ میں ریاست کے عوام کی خدمت میں مصروف رہنے کےلئے ان کی صحت مند اور لمبی عمر کی دعا کرتاہوں۔‘‘