نئی دہلی ، 25 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ قومی ووٹرز ڈے ملک کے جمہوری تانے بانے کو مضبوط بنانے میں الیکشن کمیشن کی قابل ذکر تعاون و خدمات کی تعریف کرنے کا ایک موقع ہے۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا ’’قومی ووٹرز ڈے الیکشن کمیشن کی جانب سے ہمارے جمہوری تانے بانے کو مضبوط بنانے اور آسانی سے انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کی قابل ذکر تعاون کی تعریف کئے جانے کا موقع ہے، خاص طور پر نوجوانوں میں ووٹر لسٹ میں اندراج کو یقینی بنانے کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کا بھی دن ہے‘‘۔
قابل غور ہے کہ قومی ووٹرز ڈے ہر سال 25 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ نیشنل ووٹرز ڈے کا آغازسابق صدر پرتیبھا دیوی سنگھ پاٹل نے 25 جنوری 2011 کو 1950 سے قائم الیکشن کمیشن کے 61 ویں تاسیس کے موقع پر کیا تھا۔ ملک میں ووٹنگ کے حوالے سے کم ہوتے رجحان کے پیش نظرعوام میں آگاہی پھیلانے کے مقصد سے قومی ووٹرز ڈے کااعلان کیا گیا تھا۔