نئی دہلی، 5 فروری (یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے جمعرات کو کہا ہےکہ جتنا چاہیں بولتے ہیں اور کچھ بھی کہہ دیتے ہیں لیکن مسائل پر کبھی ایک لفظ ان کے منھ سے نہیں نکلتا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے صدر کی تقریرپر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دینے کے بعد مسٹر گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم نے ڈیڑھ گھنٹے تک تقریر کی لیکن ملک کے نوجوانوں کا اصل مسئلہ بے روزگاری پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔
انہوںنے کہا کہ ’’ملک کے سامنے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری اور معیشت ہے۔