نئی دہلی ، 9 اگست ؛ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والے عظیم مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم نے پیر کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ ہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والی تمام عظیم شخصیات کو خراج عقیدت، اس تحریک نے نوآبادیات کے خلاف جنگ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ مہاتما گاندھی کی ترغیب سے ہندوستان چھوڑو تحریک کی گونج پورے ملک میں سنائی دی تھی اور اس نے ملک کے نوجوانوں کو جوش سے بھر دیا۔
واضح رہے کہ 9 اگست 1942 کو مہاتما گاندھی نے ’انگریزو ہندوستان چھوڑو‘ تحریک شروع کی تھی ۔ جنگ آزادی کا ایک بڑا واقعہ کاکوری بھی 9 اگست کو بھی پیش آیا تھا ۔ یہ تاریخ شہداء کی یاد میں ناقابل فراموش ہے۔