وردھا(مہاراشٹر)،یکم اپریل ؛وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر مین لوک سبھا انتخابات کےلئے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اہم سی پی)کے اتحاد کو ’کمبھ کرن‘ کی طرح بتاتے ہوئے کہا کہ این سی پی میں اس وقت خاندانی جنگ چل رہی ہے۔
مہاراشٹر میں لوک سبھا کےلئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے امیدواروں کے حق میں تشہیر کرنے یہاں پہنچے مسٹر مودی نے کہا کہ این سی پی میں اس وقت خاندانی جنگ چل رہی ہے۔پارٹی مسٹر شرد پوار کے ہاتھوں سے نکلتی جارہی ہے۔حالت یہ ہے کہ ان کے (مسٹر پوار کے)بھتیجے رفتہ رفتہ پارٹی پر قبضہ کرتے جارہے ہیں۔اسی وجہ سے پارٹی کو ٹکٹ باٹنے میں بھی دقت آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب مسٹر پوار سوچتے تھے کہ وہ بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں۔انہوں نے اعلان بھی کیا تھا کہ وہ یہ الیکشن لڑیں گے،لیکن اچانک ایک دن بولے،’’میں تو یہان راجیہ سبھا میں ہی خوش ہوں،میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔‘‘ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہوا کا رخ کس طرح ہے۔