نئی دہلی،2 اکتوبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی میں سادگی کو اہمیت دی اور اپنی زندگی ملک کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کردی۔
آج شاستری جی کی 116 ویں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر مودی آج صبح شاستری جی کی سمادھی وجے گھاٹ گئے اور گلہائے عیقدت پیش کر کے خراج تحسین پیش کیا۔ انہیں یاد کرتے ہوئے مسٹر مودی نے لکھا’’لال بہادر شاستری جی منکسرالمزاج اور پرعزم شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے سادگی کو اہمیت دی اور قوم کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگی وقف کردی۔ ہم ان کے یوم پیدائش پرانہیں ہندوستان کے لئے کئے ہر کام کیلئے اظہار ممنویت کے ساتھ یاد کرتے ہیں‘‘۔