قنوج: سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے رسوخ والے حلقے قنوج میں نشنلزم کے ساتھ ذات پات کا کارڈ کھیلتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ خود میں وزیر اعظم کا عکس ڈھونڈھنے والوں کے پاس ملک کی سیکورٹی اور غریبوں کے فلاح کی کوئی اسکیم نہیں ہے۔
قنوج میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سنیچر کو کہا’’ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہوتے ہیں مہاملاوٹی اتحاد کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ عوامی ریلیوں میں امڈرہی بھیڑ نے موقع پرستوں اور مہا ملاوٹیوں کے ہوش اڑا دئے ہیں۔ جس سے بوکھلائے یہ لوگ اب میری ذات کی شناخت میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب مخالفین نے مجھے گالی دی ہو۔ اس سے پہلے کے انتخابات میں بھی دو تین مرحلوں کے بعد اپوزیشن کے افراد مجھے نیچ دکھانے کے لئے ساری حدوں کو پارکرچکے ہیں۔