مئو: ؛ وزیر اعظم نریندر مودی نےجمعرات کو سماج وادی پارٹی( ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اتحاد پر ذات پات کی سیاست کرنے کا الزام لگاتےہوئے کہا کہ ہو ووٹ کے لئے ان پارٹیوں نے کچھ ذاتوں کو اپنا غلام سمجھ لیا تھا لیکن اترپردیش کی عوام عام انتخابات میں ان پارٹیوں کو سبق سکھائیں گے۔
مسٹرمودی نےیہاں بھوٹولی میں گھوسی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور رکن پارلیمان ہری نارائن راج بھر کے حمایت میں وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ملک مہاملاوٹی پارٹیوں کی سچائی کو پہلے دن سے جان چکا ہے ملک کو معلوم ہے کہ مودی ہٹاؤ کا نعرہ تو بہانہ ہے اصل میں انہیں اپنے بدعنوانی کے پاپ کو چھپانہ ہے۔ اس لئے یہ ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ ملک میں ایک کھچڑی حکومت بن جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی۔ بی ایس پی نے کچھ ذاتوں کواپنا غلام بنا لیا تھا لیکن ریاستی کی عوام نے انہیں سال 2014 کے لوک سبھا اور سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں سبق سکھایا تھا کہ وہ ان کے غلام نہیں ہیں۔ ریاست کی عوام اب سال 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں ایک بار پھر سبق سکھا کر یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ عوام ترقی چاہتے ہیں اور وہ ان کی غلام نہیں ہیں۔