نئی دہلی، 13مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے لئے اہل وطن سے تجاویز دینے کے لئے کہا ہے۔مسٹر مودی کے من کی بات پروگرام کی اگلی قسط 29مئی کو نشر کی جائے گی۔
وزیراعظم نے جمعہ کو ایک ٹوئٹ میں کہاکہ میں آپ سب کو اس مہینہ کی من کی بات کے لئے اپنی تجاویز شیئر کرنے کے لئے مدعو کرتا ہوں جس کی نشریات 29مئی کو ہوگی۔ میں نمو ایپ اور مائی گوو پر آپ کے تبصروں کا انتظار کروں گا۔ آپ ٹیلی فون نمبر 1800-11-7800پر بھی اپنا پیغام ریکاڈ کرا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سال 2014میں مودی حکومت کے مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد سے وزیراعظم نریندر مودی ہر مہینہ کے آخری اتوار کو ریڈیو کے ذریعہ اہل وطن کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کرتے ہیں۔