نئی دہلی، ؛ وزیراعظم نریندر مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی مسٹرمودی نے بات چیت کے دوران دوسری عالمی جنگ میں جیت کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر روس میں منائی جارہی تقریب اور روس میں آئینی ترامیم پر ووٹ کے کامیاب اختتام کے لئے گرم جوشی سے مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے ماسکو میں منعقدہ فوجی پریڈ میں ہندوستانی فوجی دستے کی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے اسے ہندوستان اور روس کے عوام کے بیچ مستقل دوستی کی علامت قرار دیا۔
دونوں رہنماوں نے کووڈ 19 کے منفی اثرات کو دور کرنے کے لئے دونوں ممالک کے ذریعہ کئے گئے اقدامات پر بات چیت کی اور کورونا کے بعد کی دنیا کے چیلنجوں سے مل کر مقابلہ کرنے کے لئے ہندوستان اور روس کے قریبی تعلقات کی اہمیت پر رضامندی ظاہر کی۔
مسٹر مودی اور مسٹر پوتن دوطرفہ روابط اور تال میل بنائے رکھنے پر رضامندہوئے جس سے اس سال کے آخر میں ہونے والی سالانہ دو طرفہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا جاسکے۔
صدر پوتن نے فون کرنے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے بیچ خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کو دوہرایا۔