لکھنؤ، 15 مئی ؛ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت اپنی ناکامیوں سے لوگوں کو اپنی توجہ ہٹانے کے لئے مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مایاوتی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعظم ہاتھ دھوکر وزیر اعلی ممتا بنرجی کے پیچھے پڑ گئے ہیں جو جمہوریت کے لئے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتا ہے جو مناسب اور انصاف پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اس گھناؤنی کوشش کا مغربی بنگال کے عوام انتخابات میں جواب دیں گے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے الیکشن کمیشن پر دباؤ بنا کر مغربی بنگال میں انتخابی مہم پر روک لگوائی ہے ،جو افسوسناک ہے. بی ایس پی اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔