نئی دہلی،5 ستمبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز’ٹیچرز ڈے‘ کے موقع اساتذہ کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں قومی تعمیر کا بانی قرار دیکر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ملک میں ہر سال 5 ستمبر کو سابق صدر ڈاکٹرسروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر’ٹیچرزڈے‘ منا یا جاتاہے۔
مسٹرمودی نے ملک کی ترقی میں اساتذہ کی بے مثال خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا’’ہم اپنے محنتی اساتذہ کے شکر گزار رہیں گے۔ ٹیچرز ڈے پر اساتذہ کی بے مثال خدامات اور کوششوں کے تئیں ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم ڈاکٹر رادھا کرشنن کو یوم پیدائش کے موقع پر گلہائے عقیدت پیش کرتےہیں‘‘۔
ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے اپنے’من کی بات‘ پروگرام میں اساتذہ سے متعلق گفتگو کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے لکھا’’اساتذہ نے بچوں کو ہماری شاندار تاریخ سے آگاہ کیا ہے۔ میں نے من کی بات میں ایک مشورہ دیاتھا کہ اساتذہ بچوں کو جنگ آزادی کے گمنام ہیروز کی کہانیوں سے آگاہ کریں۔‘‘