بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیر اعظم نواز شریف کو عید کی مبارک باد کے ساتھ ساتھ ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔
دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے ۔
وزیراعظم مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو عید کی مبارک باد دی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔