لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو لکھنؤ کو اپنے مختصر دورے میں اربن کانکلیو کا افتتاح کے ساتھ 4737کروڑ روپئے کے اخراجات والے 75پروجکٹوں کا سنگ بنیادرکھیں و افتتاح کریں گے۔
آفیشیل ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ’آزادی کے امرت مہوتسو’ پروگرام کے تحت مسٹر مودی صبح ساڑھے دس بجے اندرا گاندھی پرتشٹھان میں بدلتے شہری ماحول تھیم پر منعقد پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
اس موقع پر وہ وزیر اعظم آواس اسکیم کے 75اضلاع کے 7500مستفیدین کو ڈیجیٹل ذرائع سے چابھی دیں گے اور چھ مستفیدین سے بات کریں گے۔