نئی دہلی، 16 اگست : کانگریس نے بدھ کو کہا کہ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف اکاؤنٹس (سی اے جی) کی رپورٹ میں بے نقاب اہم سرکاری پروجیکٹوں میں گھپلوں نے ملک کو بہت بڑا اقتصادی نقصان پہنچایا ہے اور اس کی ساکھ پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بارے میں جواب دینا چاہیے ۔کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت تقریباً 70-75 ہزار کلومیٹر لمبی سڑکیں بنائی گئی ہیں۔ اس کے لیے فنڈ کی منظوری وزیر اعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی نے دی۔ اس کے باوجود ایک کلومیٹر سڑک کی تعمیر میں دگنی رقم خرچ کر کے کروڑوں روپے کا فراڈ ہوا ہے ۔









