نئی دہلی، 9 اپریل (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان اور امریکہ عالمی وبا کورونا وائرس ‘كووڈ -19’ پر مل کر فتح حاصل کریں گے۔
مسٹر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان کا شکریہ ادا کرنے والے ٹویٹ کے جواب میں ری ٹويٹ کرتے ہوئے کہا، ’’صدر ٹرمپ میں آپ سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں۔
اس طرح کے وقت دوستوں کو اورقریب لاتے ہیں۔ ہندوستان اورامریکہ کے درمیان پارٹنر شپ ابھی تک کے سب سے مضبوط دور میں ہے۔ ہندوستان کورونا وائرس کے خلاف انسانیت کی اس جنگ میں ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس ‘كووڈ -19’ کے علاج میں استعمال کیے جانے والے هائیڈروكسيكلوروكوئن نامی ادویہ کے امریکہ کو بھیجنے کی منظوری کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا، “مشکل وقت میں دوستوں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے. هائیڈروكسيكلوروكوئن پر فیصلے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اورہندوستان اور ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ. اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ ہندوستان نے پوری انسانیت کی مدد کی ہے‘‘۔
مسٹر ٹرمپ کی جانب سے ادویات کے لئے مسلسل مانگی جا رہی مدد کے چند گھنٹے بعد حکومت ہندوستان نےمنگل کو هائیڈروكسيكلوروكوئن ادویات کی برآمدات پر سے جزوی پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔
ہندستان نے مارچ میں کورنا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر هائیڈروكسيكلوروكوئن کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی. یہ دوا ممکنہ اینٹی وائرل ایجنٹ اور دیگر جنیرک ادویات کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔