نئی دہلی، 3 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کے تین سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ میں سے ایک نریندر مودی آئیکن ٹوئٹر اکاؤنٹ کو جمعرات کی صبح سائبر مجرموں نے ہیک کرلیا۔
ہیکرس نے مسٹر مودی کے نریندر مودی آئیکن اکاؤنٹس سے مسلسل چار ٹوئٹ کئے جس میں آخری ٹوئٹ کرتے ہوئے ہیکر نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ یہ اکاؤنٹ ’جان وک‘ کے ذریعہ ہیک کیا گیا ہے۔
سائبر مجرموں نے مسٹر مودی کے نجی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرکے ’بٹ کائن‘ کے ذریعہ پی ایم قومی راحت فنڈ میں عطیہ کرنے کی بات کہی۔ اگرچہ کچھ منٹوں بعد ہی چاروں ٹوئٹر کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔
مسٹر مودی کے اس اکاؤنٹ پر تقریباً 25 لاکھ فالورس ہیں اور انہیں اس اکاؤنٹ پر وزیر داخلہ امت شاہ سمیت تمام وزرا اور کئی بڑی شخصیات فالو کرتی ہیں۔
مسٹر مودی کا یہ اکاؤنٹ مئی 2011 میں بتایا گیا تھا اور یہ ان کا سب سے پرانا نجی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔ مسٹر مودی نریندر مودی آئیکن ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نریندر مودی آئیکن ویب سائٹ اورایپ کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔