بارہ بنکی:22 اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹے وعدے اور عام آدمی کو پریشان کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس صدر اہل گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی کسانوں اور غریب طبقے کے فلاح کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
پارٹی کے سینئر لیڈر پی ایل پنیا کے بیٹے اور کانگریس کے بارہ بنکی امیدوار کی حمایت میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے پیر کو کہا کہ بی جے پی گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں کئے گئے ایک بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
اس حکومت نے ملک کے صرف 15 لوگوں کا بھلا کیا ہے۔