لکھنؤ : اتر پردیش میں اسمبلی الیکشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو اپنی دوسری ورچوئل ریلی ’جَن چَوپال‘ سے خطاب کریں گے بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ورچوئل ریلی کے انچارج انوپ گپتا نے بتایا کہ دوپہر 1:30 بجے منعقد کی گئی اس ریلی میں مغربی اتر پردیش کے پانچ اضلاع میرٹھ، غازی آباد، علی گڑھ، ہاپوڑ اور نوئیڈا اضلاع کی 23 اسمبلی سیٹوں کے 122 تنظیمی ڈیوژن کو شامل کیا گیا ہے۔
اس میں ورچول میڈیم سے تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ افراد جڑ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریلی کی نظامت لکھنؤ واقع بی جے پی کی ریاستی دفتر سے کی جائے گی۔ ورچوئل ریلی میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی گورکھپور میں شامل ہوں گے۔ ریلی میں وزیر اعظم مودی کے خطاب کو ضلع میرٹھ کی سیوالکھاس، سردھانا، ہستینا پور، کیتھور، میرٹھ کینٹ، میرٹھ جنوبی اسمبلی سیٹوں میں بڑے اسکرین پر نشر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ضلع غازی آباد میں لونی، مراد نگر، صاحب آباد، غازی آباد اور مودی نگر، علی گڑھ ضلع میں خیر، برولی، اترولی، چھرّہ، کول، علی گڑھ اور اِگلاس، ہاپوڑ ضلع میں دھولانہ، ہاپوڑ اور گڑھ مکتیشور اور ضلع گوتم بدھ نگر کی نوئیڈا حلقوں میں جن چوپال ریلی کے ٹیلی کاسٹ کا انتظام کیاگیا ہے۔
گپتا نے کہا کہ ورچوئل ریلی میں ان تمام اسمبلی حلقوں کے بی جے پی امیدوار بھی کسی جگہ ریلی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان پانچ اضلاع میں کورونا کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے 122 تنظیمی حلقوں میں بڑی ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔
ان مقامات پرتقریباً جن چوپال ریلی میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد جڑ سکیں گے۔ اس کے علاوہ ان اضلاع کے 10469 بوتھ پر شکتی کیندر، بوتھ صدر، پنّا پرمکھ، استفادہ کنندگان اور عام لوگوں کو ٹیلی وژن کے ذریعے بھی ریلی سے جڑنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جن چوپال ریلی سے جڑے تمام اسمبلی حلقوں کے اسمارٹ فون ہولڈر کو بھی ریلی کا لنک بھیجا گیا ہے۔