نئی دہلی: کپتان راشد خان کے جمعرات کو عہدے سے ہٹنے کے بعد آل راونڈر محمد نبی آئندہ ٹی-20 عالمی کپ کے لئے افغانستان کی کپتانی سنبھالیں گے۔
راشد خان نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ تب کیا، جب اسپنر نے دعویٰ کیا کہ ابو ظہبی اور عمان میں کھیلے جانے والے آئی سی سی مرد ٹی-20 عالمی کپ کے لئے ٹیم کا اعلان کرنے سے پہلے ان کی رضا مندی نہیں لی گئی تھی۔
راشد خان نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ سناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام لکھا۔ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد سے افغان کرکٹ دنیا میں بھی کافی اتھل پتھل چل رہی ہے۔
ای ایس پی این کرک انفو رپورٹ کے مطابق، محمد نبی، جنہوں نے پہلے افغانستان کی کپتانی کی تھی، اب ٹیم کی قیادت کریں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے جمعرات کو آئندہ ٹی-20 عالمی کپ کے لئے ٹیم کا اعلان کیا۔ اعلان کے کچھ منٹ بعد ہی راشد خان نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اور افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ٹیم کے لئے ان کی رضا مندی نہیں ملی۔
راشد خان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’کپتان اور قوم کے لئے ذمہ دار شخص کے طور پر میرا ٹیم کے سلیکشن کا حصہ بننے کا اختیار ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اس ٹیم کے لئے میری رضا مندی نہیں لی، جس کا اعلان افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) میڈیا نے کی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا، ’میں افغانستان ٹی-20 ٹیم کے کپتان کے عہدے سے فوری اثر سے ہٹنے کا فیصلہ لے رہا ہوں۔ افغانستان کے لئے کھیلنا ہمیشہ میرے لئے فخر کی بات ہے‘۔ ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ افسر ززئی اور فرید احمد ملک کو دو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا گیا۔
آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے لئے افغانستان کی ٹیم اس طرح ہے۔
راشد خان، رحمان اللہ گرباز، حضرت اللہ ززئی، عثمان غنی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زادران، حشمت اللہ شاہدی، محمد شہزاد، مجیب الرحمن، کریم جنت، گلبدین نائب، نوین الحق، حامد حسن، شرف الدین اشرف، دولت زادران، شاپور زادران اور قیس احمد۔