منی لانڈرنگ کیس میں بامبے ہائی کورٹ نے 13 جولائی کو طبی بنیادوں پر نواب ملک کی ضمانت مسترد کر دی تھی۔ انہوں نے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔
نئی دہلی. سپریم کورٹ نے جمعہ کو منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو طبی بنیادوں پر دو ماہ کی عبوری ضمانت دے دی۔ منی لانڈرنگ کیس میں بامبے ہائی کورٹ نے 13 جولائی کو طبی بنیادوں پر نواب ملک کی ضمانت مسترد کر دی تھی۔ انہوں نے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) منی لانڈرنگ کیس کی جانچ کر رہا ہے۔
جسٹس انیرودھا بوس اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے کہا کہ ملک گردے کی بیماری اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے اسپتال میں ہیں، اس لیے انہیں طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت دی جاتی ہے۔