منی لانڈرنگ کیس: منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے عتیق احمد سے جڑے لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ چھاپے کے دوران کئی اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں۔
عتیق احمد سے جڑے لوگوں کے 10 ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے، لاکھوں کی نقدی سمیت کئی اہم شواہد برآمد
ED conducts raids against Atiq Ahmad's aides seizes cash, property documents #AtiqAhmad #EnforcementDirectorate #Prayagraj #Gangster #MoneyLaundering #Raid #SupremeCourt https://t.co/0A1sQVLy7j
— MillenniumPost (@mpostdigital) June 17, 2023
ای ڈی نے جن لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ان میں معروف بلڈرس اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شامل ہیں۔ ای ڈی نے بدھ-جمعرات کو پریاگ راج، لکھنؤ اور دہلی میں 10 مقامات کی تلاشی لی۔
17.80 لاکھ روپے نقد، جائیدادوں کی خرید و فروخت سے متعلق کاغذات، کمپنیوں اور فرموں کے مالیاتی دستاویزات، بینک سٹیٹمنٹس، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر جسمانی اور الیکٹرانک شواہد برآمد اور ضبط کیے گئے ہیں۔ ای ڈی کی طرف سے ضبط شدہ ثبوتوں کا جسمانی اور فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
#ED raids some “renowned” builders, CAs and others linked to slain gangster-politician Atiq Ahmad https://t.co/LuLugOM9uu
— THE HINDUSTAN GAZETTE (@THGEnglish) June 17, 2023