ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ منکی پاکس وائرس کی منتقلی کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی منکی پاکس کو دیکھ رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں منکی پاکس کے 36 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ میں بھی پہلا کیس رپورٹ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ منکی پاکس کی ایک سے دوسرے انسان میں منتقلی کو روکا جاسکتا ہے، ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ منکی پاکس وائرس میں کوئی میوٹیشن ہوئی۔
عالمی ادارہ صحت کے ایک اہلکار نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اب تک 200 سے کم تصدیق شدہ اور مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔