یو پی کی راجدھانی اور آس پاس کے شہروں میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا ہے۔کئی ہفتوں سے جاری شدید گرمی سے لوگوں کو سکون ملا ہے ۔حالانکہ بارش سے گلی کوچے،ندی نالیاں اور سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے اور شہریوں کو چلنا محال ہوگیا ہے۔
بارش کی وجہ سے قدیمی شہر کا حال برا ہے اور متعدد محلوں میں پانی گھس گیا ہے جس کی وجہ سے زندگی اور کاروبار زندگی متاثر ہے۔