سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہو گا۔سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ اعلان منگل کو کیا گیا۔
سعودی عرب میں 21مارچ (بروز منگل) کو 29 شعبان 1444 تھی اور وہاں رمضان المبارک کے چاند کو دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔
سعودی عرب کی وزارت انصاف نے اعلان کیا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے ایک خودکار الیکٹرانک نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
سعودی گزیٹ کے مطابق منگل کی شام سعودی عرب کی رویت ہلال کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کسی نے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں دی لہٰذا بدھ کو یکم شعبان ہو گی اور رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات کو رکھا جائے گا۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں کمیٹی نے بھی اعلان کیا کہ منگل 21 مارچ کو رمضان کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔