آل انڈیا ہندو مہا سبھا کے صدر سوامی چکراپانی مہاراج نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسرے مذاہب سے پہلے چاند پر ہندو ملکیت کا دعویٰ کر دے۔
مبینہ سادھو و سیاستدان سوامی چکراپانی نے اپنے تصدیق شدہ ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے چندریان تھری کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاند کو ہندو ملکیت قرار دے دیا جائے۔
سوامی چکراپانی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ چاند کو ’ہندو راشٹرا‘ اور چندریان 3 کی لینڈنگ کی جگہ کو اس کا دارالحکومت قرار دیا جائے اس سے قبل کے وہاں کوئی اور مذہب پہنچے اور چاند کے مالک ہونے کا دعویٰ کرے۔
संसद से चांद को हिंदू सनातन राष्ट्र के रूप में घोषित किया जाए,चंद्रयान 3 के उतरने के स्थान "शिव शक्ति पॉइंट" को उसकी राजधानी के रूप में विकसित हो ,ताकि कोई आतंकी जिहादी मानसिकता का वहा न पहुंच पाए 🌸🙏🌸स्वामी चक्रपाणि महाराज, राष्ट्रीय अध्यक्ष, अखिल भारत हिंदू महासभा/ संत महासभा pic.twitter.com/HPbifYFZzX
— Swami Chakrapani Maharaj (@SwamyChakrapani) August 27, 2023