نئی دہلی،9 مئی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے نشیب و فراز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,410 مریض جان لیوا کووڈ19 شفایاب ہوئے، جس کے ساتھ ہی اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 42560905 ہو گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ ملک میں اب تک ایک ارب 90 کروڑ 34 لاکھ 90 ہزار 396 کووڈ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 0.05 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 3,207 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 5 ہزار 401 ہو گئی ہے اور مزید 29 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 524093 ہو گئی ہے۔