لندن، 24 مارچ ؛ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کے طورپر بی بی سی ورلڈ سروس کو 41 لاکھ پاونڈ کا اضافی فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ایک نئے اہم فوجی امدادی پیکج کا حصہ ہے، جس کا اعلان وزیر اعظم بورس جانسن جمعرات کو برسلز میں نیٹو اور جی 7 رہنماؤں کی ایک میٹنگ میں کرنے والے ہیں۔
برطانیہ میں بی بی سی ورلڈ سروس کے یوکرینی اور روسی زبان کی خدمات کی حمایت میں یہ فنڈزدیے جا رہے ہیں تاکہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن اور روس کی بربریت کولوگوں کے سامنے لانے کے لئے مواد تیارکیاجاسکے۔
اس کے علاوہ برطانیہ نے ٹینک شکن اور زیادہ دھماکہ خیز ہتھیاروں سمیت 6000 میزائلیں بھی دی ہیں۔ یہی نہیں یوکرین کی فوج کے لئے مالی امداد کی شکل میں 2.5 لاکھ پاؤنڈ بھی دیاگیا ہے، جس سے یوکرین کے فوجیوں، پائلٹس اور پولیس کوتنخواہ مل سکے اور وہاں کی فوج کو اعلیٰ معیار کے آلات سے لیس کیا جائے۔ اس طرح برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو اب تک 10 ہزار سے زائد میزائلیں دی جاچکی ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں یوکرین کو انسانی اور معاشی امداد کے تحت برطانیہ نے اب تک سب سے زیادہ 40 کروڑ پاؤنڈ کی امداد دی ہے۔