واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے دنیا بھر میں اب تک درج کئے گئے کل 22589017 معاملات میں سے نصف سے زیادہ یعنی 11912643 معاملے ہندوستان، امریکہ اور برازیل میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
کووڈ ۔19 کے انفیکشن کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے برازیل دوسرے، اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا کی وجہ سے اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے اور ہندوستان میں چوتھے نمبر پر ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا سے دنیا بھر میں 22589017 متاثر اور 792475 اموات ہوئی ہیں۔
عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 5573743 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 174248 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل میں اب تک 3501975 لاکھ افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 112304 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہندوستان میں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن کے 68898 انفیکشن کے معاملے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2905823 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 983 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے تعداد اموات 54849 پہنچ گئی ہے۔ ملک میں صحت مند افراد کی کل تعداد 2158946 ہوگئی ہے۔ کورونا کے فعال کیسز مسلسل طور پر بڑھ کر 692028 ہو گئے ہیں۔