ٹوکیو،14 فروری (اسپوتنک) جاپان کی ریاست فوکوشیما میں شدید زلزلے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے کیوڈو نیوزایجنسی نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی جاپان کی محکمہ موسمیات کی ایجنسی کے مطابق ہفتہ کے روز زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 ریکارڈ کی گئی فوکوشیما میں کم از کم 52 افراد زخمی ہوئے ، جبکہ زلزلہ کے باعث میاگی ، اباراکی ، توچیگی ، سیتاما اور چیبا میں51افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔
وزیر اعظم یوشیہیدے سوگا نے آج صبح کہا کہ فوکوشیما ، میاگی اور دیگر حصوں سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، لیکن کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ مسٹر سوگا نے خبردار کیا کہ آنے والے ہفتے میں اس کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جاپان کے صوبہ فوکوشیما میں کل رات ریکٹر اسکیل پر 7.3 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز 37.70 شمالی عرض البلد اور 141.80 مشرقی طول البلد زمین کی سطح سے 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ زلزلہ نے فوکوشیما اور میاگی ریاستوں کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلہ کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو سے بہت دور محسوس کیے گئے۔ دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں 950،000 گھروں میں بجلی کی سپلائی کاٹ دی گئی ہے۔ مقامی جوہری بجلی گھر ٹھیک ٹھاک کام کر رہے ہیں ، اسے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
جاپان کی محکمہ موسمیات کی ایجنسی کے چیئرمین نے کہا کہ کل کے زلزلہ 2011 میں 9.0 شدت کے تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتے ہیں جس نے جاپان کو تباہ اور فوکوشیما دائچی کو اپاہج بنا دیاتھا۔