نئی دہلی،21 فروری ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 14 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے شفایابی اورایکٹیو کیسزمیں جزوی اضافہ اورگراوٹ آئی ہے۔
دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ 85 ہزار 173 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 14،264 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 91 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 2507 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1.45 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 2200
اور ہفتہ کو 3585 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11،667 مریض صحت مند ہو ئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار 715 ہو گئی۔ اسی عرصے کے دوران 90 مزید مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 302 ہوگئی۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.25 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 1.32 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔