نئی دہلی،26 فروری؛ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب مریضوں کی تعداد چار ہزار سے کم رہنے سے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 1.55 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں اوریہ شرح بڑھ کر 1.41 فیصد ہوگئی ہے۔دریں اثناملک میں اب تک ایک کروڑ
34 لاکھ 72 ہزار 643 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16،577 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 12،179 مریض صحت مند ہوئے جس سے ایکٹیو کیسز میں 4،278 عدد کا اضافہ ہوا۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 63 ہزار 491 اور شفایاب مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 50 ہزار 680 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز ایک لاکھ 55 ہزار 986 ہوگئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 120 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعدادایک لاکھ 56 ہزار 825 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.17 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 1.41 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔