نئی دہلی، یکم جولائی ؛ ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 17070 کے اضافے کے ساتھ ایکٹو کیسز کی تعداد 1,07,189 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 مریضوں نے کورونا انفیکشن کی وجہ سے جان گنوا ئی اور اس کے ساتھ ہی اس وبا میں مرنے والوں کی تعداد 525139 تک پہنچ گئی۔










