واشنگٹن ، 28 ستمبر ( یواین آئی) امریکہ میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ-19 سے اب تک 2.04 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔امریکہ میں اس وبا نےشدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 71 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2،04،750 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ سے تجاوز کر کے 71،13،666 ہوگئی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی ، 33،131 افراد کوروناسے ہلاک ہوئے ہیں ۔ نیو جرسی میں اب تک 16،103 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں ۔