برازیلیا،6 فروری (اسپوتنک) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1239 کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کے مریضوں کی موت
ہوئی ہے جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 2،30،034 ہو چکی ہے ۔
یہ اطلاع وزارت صحت نے دی۔ وزارت نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس متاثرین کی تعداد کی تعداد بڑھ کر 94،47،165 ہوگئی ہے جب کہ 50،872 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
برازیل اس مہلک وائرس سے امریکہ اور ہندوستان کے بعد سب سے زیادہ متاثر دنیا کا تیسرا ملک ہے۔