واشنگٹن ،یکم نومبر( یواین آئی) جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 2.30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 91 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2،30،320 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ سے تجاوز کر کے 91،11،013 ہوگئی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا وائرس سے 33،511 اموات ہوئیں۔ نیو جرسی میں اب تک 16،350 افراد وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کووڈ 19 17،656 ، ٹیکساس میں اب تک 18،464 جبکہ فلوریڈا میں کووڈ ۔19 سے 16،761 مریضوں نے جانیں گنوا دی ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسٹس اور الینوائے میں ، تقریبا 10 ہزار افراد ، جبکہ پنسلوینیا میں آٹھ ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔