واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی 19 جنوری؛دنیا میں مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ابھی تک اس وائرس سے 20 لاکھ 39 ہزارسے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ساڑھے نو کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں ابھی تک 20 لاکھ 39 ہزار 239 افراد کی موت ہو چکی ہے اور نو کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار 563 افراد متاثر ہوئے ہیں اور پانچ کروڑ 25 لاکھ 97 ہزار 341 اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.40 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 3.98 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 81 ہزار 837 ہوگئی ہے۔ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 28 ہزار 753 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,52,556 ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 85.11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2.10 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 35.52 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 65,059 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں 34.43 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 90,031 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں تقریباً 29.72 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 70,826 مریض فوت ہوچکے ہیں۔